بیماریوں سے بچنے کے لیے مرغی پکانے کا صحیح طریقہ،انتہائی مفید معلومات

بیماریوں سے بچنے کے لیے مرغی پکانے کا صحیح طریقہ،انتہائی مفید معلومات
بیماریوں سے بچنے کے لیے مرغی پکانے کا صحیح طریقہ،انتہائی مفید معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) مرغی کا گوشت ہمارے ہاں ہر ایک کی پسندیدہ غذا ہے مگر بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ اگر اس گوشت کی صفائی ستھرائی اور تیاری کیلئے کچھ اہم ترین باتوں کا خیال رکھا جائے تو اس میں موجود سالمونیلا اور کیمپائلو بیکٹیریا نامی جراثیم خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، ان خطرناک جراثیموں سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل باتوں کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔

مزید پڑھیں :گوشت کے بارے میں وہ جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں
1 ۔جب بازار سے خریداری کریں تو مرغی کے گوشت کو باقی کھانے کی اشیاءسے علیحدہ رکھیں اور گھر میں بھی اسے علیحدہ رکھیں۔
2 ۔مرغی کے گوشت کو فرج میں اوپر والے خانوں میں مت رکھین ورنہ اس میں سے رسنے والا پانی باقی کھانوں میں جراثیم پہنچا سکتا ہے، اسے پلاسٹک کے لفافے میں بند کرکے سب سے نچلے خانے میں محفوظ کریں۔
3 ۔مرغی کے گوشت کے دھوتے وقت خاص احتیاط کریں۔ اسے کچن میں دھونے سے جراثیم برتنوں اور دیگر خوراک میں منتقل ہوسکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ اسے کچن سے باہر دھوئیں۔
4 ۔فریز کئے ہوئے گوشت کو پکانے سے پہلے فرج میں رکھ چھوڑیں تاکہ یہ نرم ہوجائے۔ فرج سے باہر نرم کرنے کیلئے اسے عام درجہ حرارت والے پانی میں رکھیں (پلاسٹک کے لفافے میں بند کرکے) اور کبھی بھی گرم پانی یا چلتے پانی کے نیچے نہ رکھیں ورنہ اس میں بیکٹیریا پھیل سکتے ہیں۔
5 ۔گوشت کو بلند درجہ حرارت پر اچھی طرح پکائیں۔ نیم پکے گوشت میں بیکٹیریا موجود رہ سکتے ہیں۔
6 ۔گوشت کو فریزر سے نکالنے کے بعد جلد پکالیں۔
7 ۔پکانے کے 3 سے 4 دن کے بعد گوشت کو یا تو فریز کرلیں یا پھر ضائع کردیں۔
8 ۔جن برتنوں میں مرغی دھوئیں، کاٹیں یا پکائیں انہیں دوسرے کھانوں کیلئے استعمال نہ کریں۔
9 ۔مرغی کے گوشت کو دھونے یا کاٹنے کے بعد ہاتھوں کو صابن سے خوب اچھی طرح دھوئیں۔
10 ۔مرغی کے پکے ہوئے گوشت کو گرم گرم کھائیں، اگر یہ ٹھنڈا ہوچکا ہو تو دوبارہ کھانے سے پہلے اسے خوب گرم کریں۔

مزید :

پکوان -