روح افزاءفروٹ چاٹ، آلوبھری مرچیں اوردہی بھلے بنانے کا طریقہ

روح افزاءفروٹ چاٹ، آلوبھری مرچیں اوردہی بھلے بنانے کا طریقہ
روح افزاءفروٹ چاٹ، آلوبھری مرچیں اوردہی بھلے بنانے کا طریقہ

  

لاہور(زلیخااویس) رحمتو ں اور برکتوں کے مہینے میں تمام معمولات زندگی کی ترتیب یکسر تبدیل ہوجاتے ہے۔روزے کے دوران ا نسانی جسم کوتوانائی کی بھی ضرورت پڑتی ہے اسی لئے تمام دنوں کی نسبت پورے دن روزے کے بعد متوازن غذا بے حد ضروری ہے جس کے لئے نت نئے پکوانوں کا سہارالیا جاتا ہے، اس موقع پر گھریلو خواتین مسلسل مصروف رہتی ہیں۔اوقات سحر وافطار میں چوں کہ وقت انتہائی قلیل ہوتا ہے جس کے پیش نظر ایسی ڈشوں کی تیاری اولین ترجیح ہوتی ہے جو ذائقے اور ،توانائی سے بھرپوراورجھٹ پٹ تیار ہوجائیں۔

 خاص طور سے افطار کے دستر خوان پر انواع و اقسام کی ڈشز کے لئے گھر والوں کی طرف سے خاص مطا لبہ ہوتا ہے۔ ہر کسی کی پسند کا خیال رکھنا اورپھر روزانہ نت نئی ڈشز تیار کرنا واقعی ایک مشکل مرحلہ ہے، خواتین کی اسی مشکل کے پیش نظر ہم لائے ہیں، افطاری کے اہتمام کے لئے چند خاص ڈشز،انہیں آزمایئے اور افطاری کے دستر خوان کی رونق بڑھایئے۔

روح افزاءفروٹ چاٹ

اجزاء:

شربت روح افزاء ایک پیالی ،سیب دوعدد،امرودتین عدد،کیلے چھ عدد، انگور آدھی پیالی، کریم ایک پیکٹ، شکر حسب پسند

ترکیب:

تما م پھل چھوٹے چھوٹے کا ٹ لیں اور انہیں ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اوپر سے چینی چھڑک دیں پھر آدھی کریم ڈال کر مکس کر یں۔ جب چینی گھل جائے تو باقی کریم شامل کرکے اوپر سے روح افزاءشربت ڈالیں اور فریج میںرکھ دیں۔ افطاری کے وقت روح افزاءفروٹ چاٹ کھائیں اور لطف اٹھائیں۔   

آلو بھری مرچیں

اجزاء:

بڑی والی ہری مرچ 10عدد،ابلے ہوئے آلو4عدد زیرہ پسا ہوا 2چائے کے چمچے،نمک حسب ذائقہ ،ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچہ ، سوڈا آدھا ،چمچہ،بیسن ایک پیالی، ہرادھنیا باریک کٹاہواتھوڑاسا،ہری مرچ باریک کٹی ہوئی تین عدد، لیموں کارس 2عدد،چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچے، تیل ایک پیالی

ترکیب:

بیسن میںزیرہ کٹی ہوئی لال مرچ اور سوڈا ڈال کرگھول لیں۔ ابلے ہوئے آلومیں میں بھنا ہوا زیرہ کٹی ہوئی ہری مرچ، ہرادھنیا،لیموں کا رس،چاٹ مصالحہ ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مسل لیں۔ آلو کے آمیزے کو مرچوں میں بھر لیں،پھر مرچوں کوبیسن کے آمیزے میں ڈبو کرتل لیں۔

دہی بڑے

اجزاء:

ماش کی دال آدھی پیالی (ایک گھنٹہ پہلے بھگودیں ) مونگ کی دال آدھی پیالی(ایک گھنٹہ پہلے بھگودیں )،نمک حسب ذائقہ ،لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کاچمچہ،کٹی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ،پیاز درمیانی ایک عدد،زیرہ بھنااور پسا ہواایک چائے کا چمچہ، ثابت لال مرچ 4عدد،زیرہ ثابت ایک چائے کاچمچہ،کڑی پتہ تھوڑا سا،ہری مرچ کٹی ہوئی2چائے کے چمچے،ہرادھنیا باریک کٹا ہوا تھوڑا ساکوکنگ آئل دو پیالی۔

ترکیب:

دونوں دالوں میں نمک،لال مرچ اور پیازڈال کر باریک پیس لیں اور تیل گرم کرکے اس میں چھوٹی چھوٹی پھنکیاں فرائی کرلیں اور پھر انہیں پانی میں ڈال دیں تاکہ نرم ہوجائیں۔ دہی کو ایک پیالے میں ڈال کر اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ ،لال مرچ،پسا ہوا زیرہ ایک چمچہ نمک اورایک پیالی پانی میں ڈال کر پھینٹ لیں۔ اب اس میں پھلکیاں ہاتھ سے دبا کر ڈال دیں۔ فرائنگ پین میں دو چمچے تیل لے کر اس میں کڑی پتا، ثابت زیرہ اور لال مرچ کا تڑکا لگاکردہی بڑوں پرڈال دیں۔

مزید :

پکوان -