محاذجنگ پرسپاہیوں کوروزہ توڑنے کی اجازت ہے:سعود ی مفتی اعظم

محاذجنگ پرسپاہیوں کوروزہ توڑنے کی اجازت ہے:سعود ی مفتی اعظم
محاذجنگ پرسپاہیوں کوروزہ توڑنے کی اجازت ہے:سعود ی مفتی اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(ڈی این اے ) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سرحد پر جنگ میں مصروف سپاہیوں کو اگر روزہ رکھنے سے دشواری محسوس ہو تو وہ درمیان میں روز ہ توڑ سکتے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں جنگی محاذ پر موجود سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اللہ کےلئے اور اللہ کے نام پر جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے اگر آپ روزہ رکھنے کے قابل ہوں تو پھر آپ رکھ سکتے ہیں، تاہم ایسے سپاہی جو روزہ نہ رکھ سکیں انہیں یہ شرعی اجازت ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنا روزہ ختم کردیں۔ خدا آپ کو عظیم کامیابی عطا کرے اور آپ کی مدد فرمائے۔

مزید :

Ramadan News -