شوہرڈھونڈے کیلئے نائیجرین خاتون کا ایسا طریقہ کہ ملک میں تاریخ رقم ہوگئی ، دولہا بھی مل گیا
ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک وہندمیں شادی کے خواہشمند حضرات اخباری اشتہارات یا شادی سنٹروں سے رجوع کرتے ہیں لیکن افریقی ملک نائیجیریامیں دھوکے باز دوست سے ستائی لڑکی نے نیا شوہر ڈھونڈنے کیلئے ریڈیو اشتہار کا سہارالیا اور وہ کامیاب بھی ہوگئی تاہم منتخب ہونیوالے امیدوار کیلئے بڑی پیشکش کی وجہ سے مردوں کا ہجوم امڈآیا جن میں سے خاتون کو نکالنے کیلئے پولیس بلانا پڑی ۔
بی بی سی کے مطابق نائجیریا کے شہر کانو میں 22 سالہ زینب عبدالمالک کی جانب سے نشر کی گئی تھی جس میں شادی کے خواہشمند افراد کو بدھ کو ریڈیو سٹیشن پہنچنے کی ہدایت کی گئی ، خاتون کی جانب سے منتخب ہونے کی صورت میں مکان اور گاڑی دینے کے وعدے کی وجہ سے سینکڑوں افراد اپیل نشر ہونے کے اگلے دن مقررہ مقام پر آ پہنچے۔ریڈیو سٹیشن میںہجوم کی وجہ سے پولیس بلانا پڑی تاہم پولیس کے آنے سے قبل زینب اپنے جیون ساتھی کو ڈھونڈنے میں کامیاب رہیں، نو منتخب دولہا کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔
شوہر کی تلاش کے لیے غیرمعمولی طریقہ اپنانے کے بارے میں زینب نے مقامی اخبار کو بتایا کہ انھوں نے اپنے سابقہ محبوب پر تقریباً 25 ہزار ڈالر خرچ کیے لیکن وہ انھیں دغا دے گیا، نائجیریا میں کسی خاتون کی جانب سے اس طریقے سے شوہر کی تلاش کی مثال نہیں ملتی،مسلم اکثریتی شہر کانو میں اکثر شادیاں تو والدین یا خاندانوں کی جانب سے طے شدہ ہوتی ہیں اور اکثر دولہا دلہنیں آپس میں رشتہ دار ہوتے ہیں۔