گال ٹیسٹ: پاکستانی بلے باز پھر ناکام، 100کے سکور پر 5 کھلاڑی آﺅٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

گال ٹیسٹ: پاکستانی بلے باز پھر ناکام، 100کے سکور پر 5 کھلاڑی آﺅٹ، بارش کے باعث ...
گال ٹیسٹ: پاکستانی بلے باز پھر ناکام، 100کے سکور پر 5 کھلاڑی آﺅٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

  

گال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آدھی ٹیم صرف 100 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ہےجبکہ بارش کے باعث میچ روک دیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے پہلے اننگز کے 300 رنز کے جواب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 2 کے مجموعی سکور پر ہی پہلی وکٹ گر گئی جس کے بعد یہ سلسلہ ہی چل نکلا اور 100کے مجموعی سکور تک 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس کے باعث پاکستان کو ابھی بھی 196 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

پاکستان کی جانب سے صرف یونس خان 47 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے جبکہ کپتان مصباح الحق نے 20 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد حفیظ نے 2، احمد شہزاد9 اور اظہر علی نے 8 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پرساد نے 2 جبکہ پردیپ، ہیراتھ اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -