حکومت سندھ کا پاک فوج کے شہداءکو زرعی مقاصد کیلئے 9600ایکڑزمین دینے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا پاک فوج کے شہداءکو زرعی مقاصد کیلئے 9600ایکڑزمین دینے کا فیصلہ
حکومت سندھ کا پاک فوج کے شہداءکو زرعی مقاصد کیلئے 9600ایکڑزمین دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے پاک فوج کے شہداءکے ورثاءکوزرعی مقاصد کیلئے زمین دینے کا بالآخراعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس کے ترجمان نے کہاہے کہ 9,600ایکڑجنگلات کی زمین پاک فوج کے 500شہداءکے ورثاءکو زرعی مقاصد کیلئے دی جائے گی ، 500میں سے 200شہداءکا تعلق سندھ سے ہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ پاک فوج کی طرف سے زمین دینے کی درخواست 2001ءمیں دی گئی تھی جس پر فیصلہ ایک اجلاس میں کیاگیا اور وزیراعلیٰ نے قانونی ضروریات پورے کرنے کے لیے چیف سیکریٹری کو سمری بھیجنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -