آرمی چیف کا پاک افغان بارڈر دورہ، دہشت گردوں کے بڑے مراکز تباہ کردئیے : راحیل شریف

آرمی چیف کا پاک افغان بارڈر دورہ، دہشت گردوں کے بڑے مراکز تباہ کردئیے : راحیل ...
آرمی چیف کا پاک افغان بارڈر دورہ، دہشت گردوں کے بڑے مراکز تباہ کردئیے : راحیل شریف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دورہ ماسکو مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے اور پہلاروزہ خیبرکے محاذ پر جوانوں کے ساتھ گزارااور اعلان کیاکہ دہشتگردوں،ساتھی ، ہمدردوں اورسہولت کاروں کو بھی پکڑیں گے  اور صرف چند دہشت گرد باقی رہ گئے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کے بڑے مراکز تباہ کردیئے ، محدود ٹھکانے باقی رہ گئے اور اب دہشتگردوں کو دوبارہ پاﺅں جمانے کی اجازت نہیں دیں گے ،قومی کے تعاون سے دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرحدی علاقے جوارومیں جاری آپریشن میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

قومی -Headlines -