کمالیہ ‘موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق

کمالیہ ‘موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق
کمالیہ ‘موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ اورکمالیہ روڈپر موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو شدید زخمی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تفصیل کے مطابق کمالیہ سید موسی روڈ پر آمنے سامنے آنے والے دو موٹر سائیکل ایک دوسرے میں تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں مظہر اقبال اور اس کا بیٹا محمد بلال جاں بحق ہوگئے جبکہ کشمیر ٹاﺅن کی رہائشی خاتون تسنیم بی بی اور نوید الحق شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جو انکی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔

مزید :

رحیم یارخان -