آج کی لذیذافطاری کے لئے بند گوبھی کی سلاد اور قورمہ

لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے مہینے میں ہم سب کو یہ مسئلہ درپیش رہتا ہے کہ افطاری میں کیا بنایا جائے۔ آپ کی آسانی کے لئے ہم نے دو انتہائی لذیذ مگر آسان تراکیب ڈھونڈیں ہیں۔ ذیل میں آپ سلاد اور مزے دار قورمہ بنانے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔
بند گوبھی سلاد
اجزا
سویا ساس ڈیڑھ بڑا چمچ
بند گوبھی 250 گرام
سیم آئل 1 بڑا چمچ
چینی 1 چھوٹا چمچ
نمک چوتھائی چمچ
ترکیب
چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ دیگچی میں ابلتے پانی میں تھوڑی دیر کے لئے ڈالیں پھر نکال کر نچوڑ لیں۔ ایک ڈونگے میں بند گوبھی کے بلا نچ کئے پتے ڈالیں ساتھ سوا ساس سیم آئل نمک اور چینی بھی ڈال دیں اور ہولے ہولے اچھال لیں کہ اشیاءمکس ہوجائیں پیش کردیں۔
عالمگیری قورمہ
اجزا
گوشت 1000 گرام (سینے یا ران کا)
گھی 250 گرام
نمک 20گرام
پیاز 50گرام
لہسن کے جوئے 40گرام
پسا خشک دھنیا 40گرام
لال مرچ 30گرام
گرم مصالحہ 20گرام
ادرک 20گرام
دہی 500گرام
ترکیب
پیاز، نمک، لہسن، دھنیا، لال مرچ سب کو ملا کر ہاون دستہ مٰں یا کونڈی میں کوٹیں (مگر باریک نہ کریں) البتہ ادرک گرم مصالحے کو اس طرح نہ کوٹیں اسے جوں کا توں رہنے دیں اب (کوٹے ہوئے) مصالحہ کو گوشت کی بوٹیوں پر لتھ دیں اور کچھ دیر تک اسی طرح کھلی فضا مکیں رہنے دیں پھر گھلی پتیلی میں ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا دیں اور آنچ جلدی سے تیز کردیں جب گھی کڑ کڑانے لگے تو گوشت کی بوٹیاں اس میں ڈال دیں اور اوپر اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت گل جائے اسے بھونیں اور پھر تھوڑا پانی آدھا گرم مصالحہ جات اور کتری ہوئی ادرک ڈال کر بھونیں پانی جب خشک ہوجائے تو تھوڑا تھوڑا دہی ڈال کر بھونیں پھر دیگچی اتارلیں اور مزیدار قورمہ تیار ہے اب گرم گرم پیش کریں۔