وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر میں سحروافطار کے دوران ہونیوالی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیااور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت پانی وبجلی سے رپورٹ طلب کرلی ۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک کی پہلی سحری کے دوران مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم نے سحری اورافطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے اورشکایات کے ازالے کی ہدایت کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے سحری و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باوجود رمضان المبارک کی پہلی سحری کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -