یہ خاتون ایک سال تک یہ آسان قدرتی مشروب مسلسل استعمال کرتی رہی نتیجہ کیا نکلا؟جان کر آپ بھی ابھی پینا شروع کردیں گے

یہ خاتون ایک سال تک یہ آسان قدرتی مشروب مسلسل استعمال کرتی رہی نتیجہ کیا ...
یہ خاتون ایک سال تک یہ آسان قدرتی مشروب مسلسل استعمال کرتی رہی نتیجہ کیا نکلا؟جان کر آپ بھی ابھی پینا شروع کردیں گے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)قدرتی غذاﺅں میں ایسی تاثیر ہے جو اگر باقاعدگی سے استعمال کی جائیں تو ہمیں بہت فائدہ ہوسکتا ہے لیکن اپنی کم علمی یا سستی کی وجہ سے ہم ایسے نسخوں پر عمل نہیں کرتے۔لیکن ایک خاتون نے ایک ایسے ہی سادہ نسخے پر عمل کیا اور صرف ایک سال میں اس کی دنیا کی بدل گئی۔

مزیدپرھیں:یہ خبر پڑھ کر آپ کبھی بھی آم کے چھلکے پھینکیں گے نہیں بلکہ۔۔۔

کرسٹل ڈیوس نامی جواں سال خاتون کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل اسے شدید زکام ہوا اور اس نے روایتی انٹی بائیوٹک اور ادویات کے ذریعے اپنا علاج کرنا شروع کیا لیکن اسے خاص افاقہ بھی نہ ہوا۔اس دوران اس کی دوست نے اسے مشورہ دیا کہ وہ ہر صبح ایک گلاس گرم پانی میں کھانے کا بڑا چمچ شہد اور آدھ لیموں ملا کر پی لیا کرے۔کرسٹل کہتی ہے کہ مجھے یہ نسخہ آسان لگا لہذا اس نے ایسا ہی کرنا شروع کردیا اور چند ہی دنوں میں اس کا زکام دور ہوگیا لیکن یہ مشروب اسے اس قدر اچھا لگا اور ایک سال سے وہ یہ استعمال کررہی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ صرف ایک سال میں اس کے جسم کے اندر بہت سی حیرت انگیز تبدیلیاں آچکی ہیں۔کرسٹل کہتی ہے کہ اس دوران

*ایک بھی بار زکام نہیں ہوا ۔

*کبھی بھی اس کے پیٹ میں درد نہیں ہوئی۔

*اس کے سر میں بھی کبھی درد کی تکلیف نہ ہوئی جو کہ ہفتے میں ایک بار ضرور ہوتی تھی۔

*وہ کبھی کافی بھی نہیں پیتی جس کی وجہ سے وہ جلد سوجاتی ہے اور صبح سویرے بآسانی اس کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

*اسے انٹی بائیوٹک کی ضرورت پیش نہیں آئی اور اس کی طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے۔

کرسٹل کا کہنا ہے کہ اس نے مختلف ویب سائٹس پر اس مشروب کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تو یہ بات اس کے علم میں آئی کہ اس مشروب کی وجہ سے پیشاب میں انفیکشن نہیں ہوتی۔شہد اور لیموں کی وجہ سے ہمارا معدہ اور انتڑیوں میں تکلیف نہیں ہوتی اور ہمیں پیٹ کی بیماری بھی نہیںہوتی۔شہد کی انٹی بیکٹیریل خاصیت کی وجہ سے یہ ہمارے جسم کو ہر طرح کی انفیکشن سے بچاتے ہوئے ہمیں صحت مند رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔یہ ہمارے معدے کو مدد فراہم کرتا ہے اور معدے سے ایسے مواد کے اخراج میں مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے زہریلے مادے جسم سے نکل جاتے ہیں اور ہمارا وزن بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔لیموں کی خاصیت ہے کہ یہ انسانی جلد کو تروتازہ رکھتے ہوئے خون سے فاسد مادوں کو باہر نکالتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -