بنانے میں انتہائی آسان قدرتی مشروب جوفوری چربی پگھلادے ،کولیسٹرول گھٹادے

بنانے میں انتہائی آسان قدرتی مشروب جوفوری چربی پگھلادے ،کولیسٹرول گھٹادے
بنانے میں انتہائی آسان قدرتی مشروب جوفوری چربی پگھلادے ،کولیسٹرول گھٹادے

  

لندن(نیوزڈیسک)آج کل موٹاپا اور کولیسٹرول ایک عام سا مسئلہ بن کر رہ گیا ہے اور لوگ اس سے نجات کے لئے کئی طریقے آزماتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک انتہائی آسان مشروب بتائیں گے جو آپ کو بہت کولیسٹرول سے نجات دلانے کے ساتھ چربی بھی کم کرے گا۔

اجزاء

parsleyیعنی اجوائن خراسانی جو کہ دھنیے کی طرح نظر آتی ہے، تین گھچیاں

ایک کلو لیموں

بیکنگ سوڈا

بنانے کی ترکیب

بیکنگ سوڈا کی مدد دے لیموں کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ ان سے جراثیم ختم ہوجائیں۔اب ڈیڑھ لیٹر پانی ابالیں اور اسے ٹھنڈا کرلیں۔اب لیموں اور اجوائن خراسانی کو باریک باریک کاٹ کر پانی میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ایک دن کے بعد پانی کو نطار لیں اور کسی بوتل میں ڈال کر روزانہ 100ملی لیٹر محلول پئیں۔آپ کا جسم کولسیٹرول،چربی اور زہریلے مواد سے پاک ہانے لگے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -