دیسی شراب پینے پر 33بھارتی شہری ہلاک ، 9کی حالت تشویشناک
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی میں ممنوعہ مشروب پینے پر 33افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مزید 9افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
ممبئی پولیس کے ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ بدھ کی صبح غیر قانونی طورپر گھروں میں بننے والی شراب پینے سے حالت غیر ہوناشروع ہوگئی تھی ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ30سے 50 سال عمر کے تین ملزموں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ دیسی شراب بھارت میں عام استعمال کی جاتی ہے اور یہ ایک ڈالر سے بھی کم قیمت میں دستیاب ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی جیسے بڑے شہروں میں ایسے واقعات کی خبریں کم ہی آتی ہیں ، عمومی طورپر غریب اور دیہی علاقوں میں ہلاکتیں ہوتی ہیں ،اُنہوں نے بتایاکہ یہ المناک صورتحال ہے ، ایساہی ایک واقعہ 2004ءمیں پیش آیاتھا جس کے نتیجے میں 100سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں ۔
مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے شمالی دارلحکومت میں ہونیوالی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر انکوائری کا حکم دیدیا