زرداری کا افطار ڈنر، پیپلز پارٹی کا اصرار، مولانا کا پھر انکار

زرداری کا افطار ڈنر، پیپلز پارٹی کا اصرار، مولانا کا پھر انکار
زرداری کا افطار ڈنر، پیپلز پارٹی کا اصرار، مولانا کا پھر انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر آصف علی زرداری کے افطار ڈنر میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے قیوم سومرو کے ذریعے مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پھر رابطہ کر کے انہیں زرداری کے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے دوسری بار رابطہ کرنے پر بھی انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے ہاں کچھ مہمان آ رہے ہیں اور مصروفیت کی بناءپر آصف علی زرداری کی دعوت پر افطار ڈنر میں شریک نہیں ہو سکتے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -