ایٹمی معاہد ہ،دنیا پاکستان پر شک کرتی رہی ،سعودی عرب نے ایک اور ملک کے ساتھ ڈیل بھی کر لی

ایٹمی معاہد ہ،دنیا پاکستان پر شک کرتی رہی ،سعودی عرب نے ایک اور ملک کے ساتھ ...
ایٹمی معاہد ہ،دنیا پاکستان پر شک کرتی رہی ،سعودی عرب نے ایک اور ملک کے ساتھ ڈیل بھی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا پاکستان پر شک کرتی رہی کہ اس کی سعودی عرب کے ساتھ کوئی نیوکلیائی ڈیل ہوجائے گی لیکن سعودی عرب نے ایک مغربی ملک کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ روس اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں ممالک نے باہمی جوہری تعاون کو قانونی شکل دینے کے لئے اہم پیش رفت کر لی ہے۔

مزیدپڑھیں:القاعدہ نے امریکہ کا غصہ سعودی شہری پر نکال دیا،رونگٹے کھڑے کر دینے والی سزا

دونوں ممالک نیوکلئیر پاور پلانٹس کی تعمیر، انہیں آپریٹ کرنے، سہولیات کو مینٹین کرنے، تابکار مادے کو ری سائیکل کرنے، سویلین استعمال کے لئے ریڈیو آئسوٹوپ کی پیداوار، اور نﺅکلئیر ماہرین کی ٹرینینگ کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
روس اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے تحت کوارڈینیٹنگ کونسل اور ورکنگ گروپوں کی تشکیل بھی کی جائے گی جو مختلف پراجیکٹس پر عمل درآمد اور سائنسی اور تکنیکی ماہرین کی ٹریننگ کا مطالعہ کریں گے۔
دریں اثناءسعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو یہ پیغام بھی پہنچا یا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روس کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب روسی صدر نے بھی سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔