چینی ماہرین طب کے مطابق پیروں پر ان پوائنٹس کو دبانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟جان کر آپ آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے

چینی ماہرین طب کے مطابق پیروں پر ان پوائنٹس کو دبانے سے آپ کے جسم میں کیا ...
چینی ماہرین طب کے مطابق پیروں پر ان پوائنٹس کو دبانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟جان کر آپ آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) انسانی جسم کے تمام عضلات اور ہڈیاں آپس میں جڑی ہوئی ہیں اور خصوصاً ریڑھ کی ہڈی کی تعلق پاﺅں میں موجود پریشر پوائنٹس کے ساتھ ہے جن کے مساج سے کمر کی درد کا خاتمہ بآسانی ممکن ہے۔ 

مزیدپڑھیں:معدے میں تیزابیت اور سینے میں جلن سے نجات حاصل کرنے کیلئے آسان گھریلو نسخے 

کمر کے بالائی حصے میں درد کا علاج پیر کے اندرونی کنارے میں موجود پریشر پوائنٹس کے زریعے کیا جا سکتا ہے۔ دائیں پاﺅں کے اندرونی کنارے کو انگوٹھے سے لے کر ٹخنے تک بائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے مساج کریں۔انگوٹھے کو جلد پر اچھی طرح دباتے جائیں آپکو درد میں کمی محسوس ہو گی۔

اسی طرح اپنے دائیں پیر کے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی کے درمیان والے جوڑ پر اپنے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا رکھیں اور ایک منٹ کے لئے دبا کر رکھیں۔ اس کے بعد اسی جگہ کو نرمی سے مساج کریں۔ اس دوران گہری سانس لینا جاری رکھیں۔

کمر کے درد سے نجات اور پٹھوں کو پر سکون کرنے کے لئے ایک اور کارگر ورزش پیر کے نچلے حصے کا مساج ہے۔ ایڑی سے لے کر پنجے تک کا حصہ آپکی ریڑھ کی ہڈی سے منسلک ہے۔ دائیں پاﺅں کے تلوے پر ایڑھی سے لے کر پنجے تک انگوٹھے کے ساتھ دباتے ہوئے مساج کریں۔ اسی طرح دوسری سمت میں انگوٹھے کو حرکت دیں۔ زیادہ دباﺅ کے لئے دونوں انگوٹھوں کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہی عمل دوسرے پیر کے ساتھ بھی دہرائیں۔

کمر کے درد سے نجات اور پٹھوں کو نرم کرنے کے لئے مساج کا یہ طریقہ چینی آکوپنکچر میں صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اور اسے بہت مفید پایا گیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -