مولانا فضل الرحمان آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے بلاول ہاﺅس پہنچ گئے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شرکت کرنے سے انکار کر نے کے باوجود افطار کے بعد اجلاس میں پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں مولانا فضل الرحمان نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ڈنر کے بعد سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان شریک ہو گئے ۔بلاول ہاﺅس اسلام آباد میں جاری اجلاس میں انہوں نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔