زمینوں پر قبضوں میں سیاسی شخصیات ملوث، گریڈ 16 سے 21 کے سرکاری ملازمین کرپشن کرتے ہیں: محمد علی شیخ

زمینوں پر قبضوں میں سیاسی شخصیات ملوث، گریڈ 16 سے 21 کے سرکاری ملازمین کرپشن ...
زمینوں پر قبضوں میں سیاسی شخصیات ملوث، گریڈ 16 سے 21 کے سرکاری ملازمین کرپشن کرتے ہیں: محمد علی شیخ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیرپورٹ سے گرفتار سیاسی شخصیت کے فرنٹ میچ محمد علی شیخ نے پولیس تفتیش کے دوران انتہائی اہم انکشافات کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ زمینوں پر قبضے کیلئے سیاسی شخصیات اپنی طاقت استعمال کرتی ہیں اور ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کوڑیوں کے دام خریدی گئیں ۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ مختلف محکموں میں بھارتی رشوت لے کر تعیناتی بھی کروائی جاتی تھیں جبکہ مختلف محکموں میں مود گریڈ 21 سے 16 تک کے افسران کرپشن میں ملوث ہیں۔ملزم نے مزید کہا کہ سیاسی شخصیات زمینوں پر قبضہ کرانے کیساتھ ساتھ ایرانی ڈیزل سمگل کرنے اور دیگر جرائم بھی کراتے ہیں۔

ملزم نے دوران تفتیش پولیس افسران کے تبادلوں سے متعلق بھی اہم انکشافات کئے ہیں اور بتایا کہ ڈی آئی جی سے ایس ایچ او تک تبادلوں کے پیچھے ایک ہی قسم کی کہانی ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -