رومانیہ میں ایئر شو ، پاک فضائیہ کے سپر مشاق طیارے کے فضائی کرتب
بوچاریسٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فو ج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رومانیہ میں ہونے والے ایئر شو میں پاک فضائیہ کی جانب سے پہلی مرتبہ شرکت کی گئی ہے جسے وہاں کی عوام سمیت رومانیہ کی فوج نے بھی خوب سراہا ہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ایئر شو میں پاک فضائیہ کے سپر مشاق طیارے نے فضائی کرتب دکھائے ہیں جہاں مقامی عوام اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاک فضائیہ کا سپر مشاق طیارہ مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کی ٹیم نے پہلی مرتبہ اس ایئر شو میں حصہ لیا ہے ۔