حکومت کو برما کے مسئلے پر آواز اٹھانے کے لیے مجبور کریں گے : حافظ سعید
حیدرآباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ حکومت کو برما کے مسلمانوں کے یے آواز اٹھانے پر مجبور کیا جائے گا ۔
حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں وہاں مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں لیکن مسلمان حکومتیں ان کے حق میں آواز بلند نہیں کر رہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت الدعوة کی جانب سے برما کے مسلمانوں کے لیے شیلٹر تیار کیے جا رہے ہیں جو جلد انہیں بھجوا دیے جائیں گے ۔ حافظ سعید نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے امریکہ اور بھارت خوفزدہ ہیں اور وہ پاکستان مخالف بیانات دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان کے بیانات بر شدید رد عمل کا اظہار کرنا چاہیئے اور بیانات کا بھرپور جواب دینا چاہیئے ۔