یاسر بروسٹ کی فیصل ٹاؤن برانچ پر چھاپہ ، کھانے کی غیر معیاری اشیاءبرآمد ہونے پر مالک گرفتار
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف ریسٹورنٹ یاسر بروسٹ فیصل ٹاﺅن برانچ میں چھاپہ مار کر مالک کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صفائی کے انتظامات اور کھانے کے معیار کی چیکنگ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف ریستورانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں لاہور کے معروف ریسٹورنٹ یاسر بروسٹ کی فیصل ٹاﺅن برانچ پر فوڈ اتھارٹی نے جب چھاپہ مارا تو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانےکی وجہ سے ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے یاسر بروسٹ کے مالک علی حسن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ چھاپہ کے دوران ریسٹورنٹ کے کچن میں انتہائی گندے فرش اور فریج میں بھی صفائی کا نام و نشان موجود نہیں تھا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے صفائی کے انتظامات دیکھ کر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ۔ اس صورتحال کے علاوہ کھانے کی غیر معیاری اشیاء اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات دیکھتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے ۔