پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا :ملیر کی 3بڑی برادریاں پاکستان تحریک انصاف میں شامل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملیر سے پیپلز پارٹی کی تین بڑی برادریاں ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے دوسرے بڑے قلعے پر وار کر دیا جہاں کی تین بڑی برادریوں نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو نے کا اعلان کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر کی جاموٹ ، جوکھیو اور میمن برادری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کی کراچی میں پوزیشن کمزور ہو گی ۔