’تمہارے پاس صرف 30 منٹ کی زندگی بچی ہے کیونکہ۔۔۔‘ چیک اپ کرانے گئے نوجوان کو ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا
نیویارک (نیوز ڈیسک) سر کا درد بظاہر ایک معمولی مسئلہ ہے لیکن امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم سر میں شدید درد کی وجہ سے ہسپتال گیا تو اس پر انکشاف ہوا کہ اس کی زندگی ختم ہونے میں محض چند منٹ ہی رہ گئے تھے۔ اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق 26 سالہ لوئیس آرٹیز کو کئی ماہ سے سر میں درد کی شکایت تھی۔ حال ہی میں اس کا درد انتہائی شدید ہوگیا تو وہ کوئن آف ویلی میڈیکل سنٹر چیک اپ کے لئے پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کے سر کا سکین کیا اور یہ خوفناک انکشاف کر دیا کہ اس کے دماغ میں ایک زندہ کیڑہ موجود تھا جو دماغ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہا تھا۔ ڈاکٹروں نے لوئیس کو بتایا کہ اس کے پاس زندہ رہنے کے لئے محض 30 منٹ ہی بچے تھے کیونکہ کہ اگر مزید آدھے گھنٹے تک یہ کیڑا دماغ میں موجود رہا تواس کی موت واقع ہوجائے گی۔
دنیا کی تاریخ میں پہلی ایسی بچی کی پیدائش کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے، حقیقت جان کر آپ کو حیرت بھی ہوگی اور افسوس بھی
طالب علم کے دماغ کا فوری آپریشن کرنے کی تیاریاں کی گئیں اور نیورو سرجن ڈاکٹر سوروسنجل کی سربراہی میں ایک ٹیم نے کامیاب آپریشن کرکے زندہ کیڑے کو دماغ سے باہر نکال لیا۔ لوئی آرٹیز کا کہنا ہے کہ نیوروسرجن نے اسے بتایا کہ جب کیڑے کو باہر نکالا گیا تو یہ ابھی بھی بل کھارہا تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ ایک ٹیپ ورم تھا جو دماغ کے اندر ہی بڑھ کر بڑا ہوا تھا لیکن اب اس نے اپنے گرد ایک جھلی بنالی تھی جس کی وجہ سے دماغ کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ کچا یا نیم پکا ہوا گوشت، مچھلی اور خصوصاً خنزیر کا گوشت کھانے والوں کے دماغ میں کیڑے پیدا ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔