200 ملین ڈالر لاگت سے تیار ہالی ووڈایڈونچر فلم ’انڈی پینڈنس ڈے ریسرجنس‘ 24جون کو ریلیز ہو گی

200 ملین ڈالر لاگت سے تیار ہالی ووڈایڈونچر فلم ’انڈی پینڈنس ڈے ریسرجنس‘ 24جون ...
 200 ملین ڈالر لاگت سے تیار ہالی ووڈایڈونچر فلم ’انڈی پینڈنس ڈے ریسرجنس‘ 24جون کو ریلیز ہو گی

  

لاس اینجلس (این این آئی) 200 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونیوالی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’انڈی پینڈنس ڈے ریسرجنس‘ 24 جون کو سینماء گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔ہدایتکار رونالڈ ایمریک کی کہانی دوسرے سیارے سے آنیوالی خطرناک خلائی مخلوق کے گِرد گھوم رہی ہے جو انسانوں کے خاتمے اور دنیا پر قبضے کا خواب لئے زمین پر حملہ آور ہوتے ہیں تاہم جدید ٹیکنالوجی کے حامل طاقتور ہتھیاروں سے لیس سپیشل ٹاسک فورس ان کا مقابلہ کر کے انہیں شکست دیتی ہے ، فلم کے مرکزی کرداروں میں لیام ہیمسورتھ اور جیف گولڈ بلم شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بل پلمین،جیسی اْشر، مائیکا منرو، سیلاوارڈ، شارلیٹ گینسبرگ، جوئے کنگ، برنٹ اسپینراورولیئم فچنر شامل ہیں۔فلم رواں ماہ 24 جون کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی ، فلم پر 200 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

مزید : کلچر