فنکار پاکستان میں رہ کر اچھا اور بہترین کام کر سکتا ہے ‘ فلمسٹار نرما

فنکار پاکستان میں رہ کر اچھا اور بہترین کام کر سکتا ہے ‘ فلمسٹار نرما
 فنکار پاکستان میں رہ کر اچھا اور بہترین کام کر سکتا ہے ‘ فلمسٹار نرما

  

لاہور(این این آئی) فلمسٹار نرما نے کہا ہے کہ فنکار پاکستان میں رہ کر اچھا اور بہترین کام کر سکتا ہے اور ویسے بھی جہاں عزت و احترام نہ ملے وہاں ہرگز نہیں جانا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اوپر اعتماد رکھتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے وقف کر دینی چاہیے ۔ بھارتی فلمیں صرف اس وجہ سے زیادہ کامیاب ہوتی ہیں کہ ان کی نسبت ہماری فلمیں کم بن رہی ہیں اور اسی وجہ سے ان کی نمائش کا تناسب بھی کم ہوتا ہے ۔ اگر ایک ماہ میں دو سے تین پاکستانی فلمیں ریلیز ہونا شروع ہو جائیں تو پاکستانی سینما گھروں سے بھارتی فلموں کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ نرما نے مزید کہا کہ فلم میرا پہلا اور آخری عشق ہے ، اگر اچھے کردار کی آفر ہوئی تو چھوٹی سکرین پر کام ضرور کروں گی

کیونکہ فنکار چھوٹی یا بڑی سکرین کا محتاج نہیں ہوتا ۔

مزید : کلچر