طارق طافوکامیٹرو ٹرین کے لئے خصوصی گیت تیار

طارق طافوکامیٹرو ٹرین کے لئے خصوصی گیت تیار

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار طارق طافو نے میٹروٹرین کے لیئے خصوصی گیت تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق طارق طافو ان دنوں مقامی سٹوڈیو میں اس خصوصی گیت کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران طارق طافو نے بتایاکہ اس گانے کی باقاعدہ ویڈیو بنائی جائیگی اور اس گانے کو عید پر لانچ کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں طارق طافو نے کہاکہ اس سے قبل بھی انہوں نے حکومت کے ترقیاتی و تعمیری کاموں پر جو گانے ریکارڈ کیئے تھے انہوں نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی اور انہیں یقین ہے کہ ان کایہ گیت بھی اتنی مقبولیت حاصل کرے گا۔انہوں نے کہاکہاس گانے کو وہ عید پر لانچ کریں گے اور چینلزپربھی چلایاجائیگا اس کے ساتھ ساتھ وہ یہ گانا پنجاب حکومت کو بھی دینگے تاکہ میٹرو ٹرین کے افتتاح کے موقع پر بھی اس گانے کو چلایاجاسکے۔

اور اگر اس گانے کی اپروول ہوگئی تو اسے گاڑی کے اندر بھی چلایاجائے گا۔

مزید : کلچر