پہلا بحریہ ٹاؤن فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ لاہورمیں شروع

پہلا بحریہ ٹاؤن فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ لاہورمیں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) بحریہ ٹاون سپورٹس ونگ کے زیراہتمام پہلا بحریہ ٹاؤن فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ پروقارتقریب کے ساتھ لاہور میں شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بحریہ ٹاون لاہور بریگیڈئیر(ر) خلیل اللہ بٹ تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بحریہ ٹاون لاہور سید خاورشاہ اور اے ایف سی کوالیفائیڈ کوچ اور ٹورنامنٹ آرگنائزرسلیم احمد خاں ان کے ہمراہ تھے ۔ بحریہ ٹاون فٹ بال اکیڈمی کی گراونڈ میں 17 سے 21 جون تک جاری رہنے والے اس ناک آوٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز بحریہ ٹاون فٹ بال کلب نے ابابیل فٹ بال کلب شیخوپورہ اور فیم فٹ بال کلب نے کیمپس یونائیٹڈ کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیئے کوالیفائی کرلیا۔ افتتاحی میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم پینلٹی ککس پر بحریہ ٹاون فٹ بال کلب نے دو کے مقابلے چار گول کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ دوسرے میچ میں فیم فٹ بال کلب نے کیمپس یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 سے شکست دی ۔ فیم فٹ بال کلب کی جانب سے عارف ، احسن ، ظہور اور عثمان نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ آج ماڈل ٹاون فٹ بال کلب کا مقابلہ ارج ایف سی سے جبکہ ریڈرز کا مقابلہ لاہور یونائیٹڈ سے ہوگا۔