پاکستان سپرلیگ کاشائقین بے صبری سے انتظارکرنے لگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہونے میں ابھی 8 ماہ رہتے ہیں تاہم کرکٹ شائقین ابھی سے جاننا چاہتے ہیں کہ اس میں کون کون سے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اگرچہ افتتاحی ایڈیشن میں کرکٹ کی دنیا کے بہت بڑے نام موجود نہیں تھے مگر پھر بھی ایونٹ نے بھر پور دھوم مچائی۔ اس بار ایونٹ میں بہت سے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں برینڈن میکولم، مچل جانسن، مورگن ،جارج بیلی،جوز بٹلر و دیگر شامل ہیں۔