پی یوسینڈیکیٹ کا1720واں اجلاس،حالیہ منتخب سینیٹ ممبران کی منظوری
لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا 1720 واں اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹ کے رجسٹرڈ گرایجویٹس جو کہ حال ہی میں سینیٹ کے منتخب کردہ ممبر بنے ہیں کی منظوری دی گئی ۔ رجسٹرڈ گرایجوایٹس میں منتخب ہونے والے ممبران میں ڈاکٹر کامران عابد، ڈاکٹر مدیحہ بتول، مجتبیٰ باقر اور راجہ منور علی شامل ہیں جنھوں نے بالترتیب 217 ، 205 ، 204 اور 201 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ٹوٹل ووٹ 232 تھے اور 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت رجسٹرڈ گرایجوایٹس کے الیکشن کے لئے دئیے گئے احکامات کی بھی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں فنانس و پلاننگ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ نے اس امر کی منظوری دی کہ باقی ایجنڈا آئٹمز پر غور کرنے کے لئے آئندہ چند دنوں یا مجوزہ طور پر 25 جون کو آئندہ اجلاس طلب کیا جائے۔