حکومت نے تاجروں کے خلافبجٹ پیش کیا ہے،فرحان شہزاد

حکومت نے تاجروں کے خلافبجٹ پیش کیا ہے،فرحان شہزاد

لا ہور ( کامرس رپورٹر) لا ہور ٹیکس با ر ایسو سی ایشن کے صدر فر حان شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بجٹ ٹر یڈرز کے خلا ف پیش کیا ہے اسے ہم مستر د کرتے ہیں چا ہیے تو یہ تھا کہ حکومت ٹیکس با ر کے ما ہر ین سے مشا ورت کر کے بجٹ پیش کرتی تا کہ عوام کو ریلیف ملتا لیکن جو بجٹ پیش کیاگیا ہے اس سے نا صرف مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑے گا بلکہ بہت سے مسا ئل میں بھی اضا فہ ہو گا ۔فر حان شہزاد نے کہا سی وی ٹی ریٹ کے اضا فہ سے پرا پرٹی بز نس مشکلا ت کا شکا ر ہوجا ئے گا جبکہ حکومت نے جیل کے لیے ایک کر وڑ اور پنجاب کمیٹی کی تز ئین وآرائش کے لیے 38کروڑ مختص کیے ہیں اس سے معلوم ہو تا ہے کہ بجٹ عوام کے لیے نہیں حکومت نے اپنے لیے بنا یا ہے ۔

فر حان شہزاد کا کہنا تھا پی آر اے کے سر وسز کا ان پٹ ٹیکس مستر د کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا محکمہ پو لیس کی بہتری کے لے کو ئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی جبکہ محکمہ تعلیم اور صحت کے لیے بہت کم بجٹ مختص کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4