مون سو ن میں اورنج ٹرین منصوبہ وبال جان بنتانظر آرہا ہے،انجینئر یاسر

مون سو ن میں اورنج ٹرین منصوبہ وبال جان بنتانظر آرہا ہے،انجینئر یاسر

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہے اورنج ٹرین منصوبہ لاہوریوں کے لئے وبال جان بنتا نظر آرہا ہے ایک ہی بارش نے شہر کے باسیوں کی نقل و حرکت بُری طرح متاثر کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ان سے نجات بہت ضروری ہے جس کے لئے تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہوچکی ہے ،ہر سطح پر تحریک انصاف کے موقف کو سراہا جا رہا ہے۔

، پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہی اصولی اوروزنی ہے ،کسان،مزدور،تاجر ،وکیل ،دانشور،ڈاکٹر ،استاد سب ہمارے ساتھ ہیں پل اور سڑکیں تعمیر کرکے گڈگورنس کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ،مسلم لیگ ن میڑوبس اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبوں کو اپنی کارکردگی قرار دے رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4