پنجاب گروپ آف کالج میں محافل نعت کی روح پر ور تقاریب

پنجاب گروپ آف کالج میں محافل نعت کی روح پر ور تقاریب

لاہور(پ ر)پنجاب گروپ آف کالجز کا یہ خاصہ رہا ہے کہ یہاں مذہبی اور روایتی تہواروں کو انتہائی جو ش و خروش اور عقیدت مندی سے منایا جاتا ہے اسی سلسلہ کی ایک کڑی گزشتہ دنوں پنجاب کالج میں محافل نعت کا انعقاد تھا جو کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت اور فضیلت سے بحرامند ہونے کے لئے منعقد کی گئی، اس سلسلے میں طلباء و طالبات کے لئے علیحدہ علیحدہ دو تقاریب کا اہتمام کیا گیا، ان روح پرور محافل میں پنجاب کالج کے تمام کیمپسز کے طالبعلموں نے بھرپور شرکت کی اور پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے حضور نعتوں اور درود و سلام کی شکل میں نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ اس مبارک موقع پر پاکستان کے امن اور سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4