شیخ ابراہیم 24جون کو جاپان میں لائنز کلب کے کنونشن میں شرکت کرینگے

شیخ ابراہیم 24جون کو جاپان میں لائنز کلب کے کنونشن میں شرکت کرینگے

لاہور (پ ر)لائنز کلب کے سابق ڈسٹرکٹ گورنرولاہور چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم جاپان میں ہونے والے لائنز کلب کے99thسالانہ کنونشن میں شرکت کیلئے24جون کو ممبران کے ہمراہ روانہ ہو ں گے، انہو ں نے کہاکہ جاپان میں مختلف ٹریڈرز اور صنعت کاروں کے ساتھ ملاقات کریں گے جاپان میں استعما ل ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کریں گے اسکو پاکستان کی انڈسٹری میں متعارف کروانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔

،وفد کنونشن میں شرکت کے بعد2جولائی کو واپس پہنچے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4