کرپٹ نظام کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے،فرخ جاوید

کرپٹ نظام کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے،فرخ جاوید
 کرپٹ نظام کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے،فرخ جاوید

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی نظام کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے عید کے بعد ناکام اورکرپشن کے ریکارڈ توڑنے والی حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر ہو گا ،حکمران دولت کے پجاری اور اقتدار کے بھوکے ہیں انہیں احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے ،تحریک انصاف کے کارکن آف شوروزیراعظم کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کی بادشاہت کے ظلم کا نظام آخری سانسیں لے رہا ہے، غریب اور محروم طبقات اپنے حق اوروزیراعظم نوازشریف کے احتساب کیلئے عید کے بعد سڑکوں پر نکل کرکرپٹ حکومت کا بوریا بسترگول کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آف شور حکومت نے 3 سالوں میں عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے غریب عوام کو مزید مسائل کا شکارکردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4