شہداء سانحہ ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،غلام محی الدین دیوان
لاہو ر(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ سانحہ ماڈ ل ٹاؤن کے شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائیگا ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان جیلوں میں ہونے کے بجائے دنددناتے پھر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجمی کی رپورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ،پنجاب حکومت نے خانہ ساز انکوئری کروا کر کلین چٹ حاصل کی ، پنجاب کے حکمرانوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم و بربریت کی (ن)لیگ نے انتہا کر دی ، دوسال گزرنے کے بعد آج بھی انصاف نہیں مل سکا ،حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا تحریک انصاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور انصاف کے حصول تک عوامی تحریک اور شہداء ماڈل ٹاؤن کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔