نوازشریف سرجری کے ڈرامے کر کے احتساب سے نہیں بچ سکتے،جاوید بٹ

نوازشریف سرجری کے ڈرامے کر کے احتساب سے نہیں بچ سکتے،جاوید بٹ

لاہور(پ ر) جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی حالات سے دوچار ہے اور وزیر اعظم نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں سیرو تفریح کر رہے ہیں ، اوپن ہارٹ سرجری کا ڈرامہ رچا کر پانامہ لیکس پر پاکستانی عوام کی نفرت سے بچنے کیلئے انہوں نے احمقانہ اقدام کیا ایسے ڈرامے کر کے وہ احتساب سے نہیں بچ سکتے ، لہذا وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ دیکر خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں، وہ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہ سالارجنرل راحیل شریف اور اور افواج پاکستان پاکستان کے اندرونی و بیرونی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، چیئرمین جنرل راحیل شریف لورز فورم جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1