مسلم لیگ(ن) کے پاس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کوئی حل نہیں،ڈاکٹر شاہد صدیق

مسلم لیگ(ن) کے پاس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کوئی حل نہیں،ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مسلم لیگ ن کے پاس کوئی حل نہیں ہے،رمضان المبارک کے مہینے میں بھی لوڈشیڈنگ عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ، (ن) لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی مگر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی کیونکہ ان کے پاس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوئی پلاننگ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں مگر حکومت کو ان اصلاحات کے نفاذ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ جب بھی حقیقی معنوں میں آزادانہ منصفانہ الیکشن ہوئے پی ٹی آئی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی کرپشن کنگ ثابت ہوئی ہے، پاناما لیکس میں شریف فیملی کا نام آنا ملکی بدنامی کا باعث بنا ہے،، کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور پی ٹی آئی انشاء اللہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1