سی پی ایس پی کے ڈاکٹرز ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،پروفیسر ظفر اللہ چودھری

سی پی ایس پی کے ڈاکٹرز ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،پروفیسر ظفر اللہ چودھری

لاہور(جنرل رپورٹر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ملک میں اعلٰی طبی تعلیم کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس نے ملک بھر میں 90فیصدسے زائد سپیشلسٹ ڈاکٹرز فراہم کئے اور اس کے 18ہزار ڈاکٹرز تربیت کے مختلف مراحل میں ہیں۔کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی ڈگری کا شمار دنیا کی سات بڑی ڈگریوں میں سے ہوتا ہے حکومتی امداد کے بغیر پاکستان کا یہ ادارہ بیرون ملک قومی وقار کی علامت بن چکا ہے۔صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چودھری نے سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل،ڈائریکٹرزیڈنسی پروگرام پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر عامر زماں خاں،پروفیسر محمد طیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سی پی ایس پی کو17دسمبر 2015کو سائنس،ٹیکنالوجی اور میڈیکل ایجوکیشن میں دنیا کا بہترین ادارہ قرار دیا گیا۔اور 2015کا لندن اسقراط ایوارڈ سے نوازا گیا۔ادارہ کے زیر تربیت ڈاکٹرز آئرلینڈ اور انگلینڈ سمیت دنیا بھر میں بہترین کارکردیگی کی بنیاد پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔حال ہی میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سی پی ایس پی اور آئرلینڈ کے درمیان معاہدے کو دنیا کے لئے رول ماڈل قراردیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1