عوامی تحریک کے دھرنے سے حکومت کی پوزیشن کمزور ہوئی،عمر کسانہ

عوامی تحریک کے دھرنے سے حکومت کی پوزیشن کمزور ہوئی،عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے سے حکومت کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے اور اب نو از شریف کے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا اگر وہ خود اقتدار سے الگ ہو جائیں گے تو قوم کی نظروں میں انکی عزت باقی رہے گی ورنہ زبردستی اقتدار سے نکالے جانے کی صورت میں وہ کبھی قوم سے آنکھیں نہیں ملا سکیں گے ۔در حقیقت انکو پانامہ لیکس کے انکشافات کے فوری بعد ہی مستعفی ہو جانا چاہیے تھا لیکن ان کے درباریوں نے انہیں ایسا نہیں کرنے دیا ۔گزشتہ روز کے دھرنے سے مسلم لیگ( ن) کو یقین ہو گیا ہو گا کہ عوام تما م اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس دن کم رہ گئے ہیں وہ جلدی سے فیصلہ کریں کہ اقتدار عزت سے چھوڑنا ہے یا پھر عوام کے دباؤ پر جدہ فرار ہونا ہے ۔اگر (ن )لیگ کی حکومت نے تین سال عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو آج عوام انکے ساتھ کھڑے ہوتے ۔