دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کے سیاسی نظام کو کوئی خطرہ نہیں، وزیر اطلاعات

دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کے سیاسی نظام کو کوئی خطرہ نہیں، وزیر اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز رشید نے عمران خان کو یوٹرن کا ماسٹر قرار دے دیا۔ کہتے ہیں دھرنوں سے سیاسی نظام کو کوئی خطرہ نہیں۔ افتخار چودھری پاناما لیکس کی تحقیقات شوق سے کرائیں لیکن یاد رکھیں انگلیاں ان کی طرف بھی اٹھتی ہیں۔پرویز رشید وزیراعظم کے طلب کرنے پر لندن پہنچ گئے۔ ہیتھرو ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے ٹی او آرز پر اتفاق رائے نہ ہونے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا دھرنوں سے سیاسی نظام کو خطرہ نہیں۔ پرویز رشید نے سوال کیا کہ کیا افتخار چودھری اپنے بیٹے کے کیس کی طرح پاناما لیکس کی تحقیقات کرائیں گے؟۔ انگلیاں تو ان کی طرف بھی اٹھتی ہیں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا ان کے دورہ لندن کا مقصد الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -