مصطفی ٹاؤن کی گرین بیلٹ پر لینڈ مافیا کا قبضہ ، خانہ بدوشوں کی بھرمار ، کوئی پوچھنے والا نہیں

مصطفی ٹاؤن کی گرین بیلٹ پر لینڈ مافیا کا قبضہ ، خانہ بدوشوں کی بھرمار ، کوئی ...

لاہور (اقبال بھٹی )مصطفٰی ٹاؤن سکیم انتظامیہ کی بے حسی کا شکار ،جس کی مین بلیوارڈروڈ کی گرین بیلٹ پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ باقی سکیم جھگیوں والوں کے رحم کرم پر ہے سکیم میں موجود خالی پلاٹوں پر جھگیاں بنا رکھی ہیں جن کی بھیڑ بکریاں اور بھینسیں ہر وقت سکیم میں لگائے گئے پودے کھانے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں اور پی ایچ اے کا بندہ کہیں دکھائی نہیں دیتا،جبکہ سکیم میں ہونے والی وارداتوں میں بھی مبینہ طور پرجھگیوں والے ملوث ہیں ، جس کی وجہ سے رہائشی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ پی ایچ اے کا عملہ کہیں بھی دکھائی نہیں دیتا ،سکیم میں ہر سال لاکھوں روپے کے عوض لگائے گئے قیمتی پودے جن کی دیکھ بھال کی ذمہ داری مالیوں پر ہے اور گرین بیلٹ میں لگائی گئی گھاس کو پانی دینا بھی ان مالیوں کی ذمہ داری ہے مگر اب نہ تو پودے نظر آتے ہیں اور نہ گھاس دکھائی دیتی اور اس کے علاوہ مالی بھی کہیں نظر نہیں آتے ،جس کی وجہ سے مصطفٰی ٹاؤن سکیم سے ہریالی روٹھ گئی ہے جس کا انتظامیہ کو کوئی احساس نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1