عمران خان اپنے صوبے میں کرپشن کا سیلاب روکیں،دانیال عزیز

عمران خان اپنے صوبے میں کرپشن کا سیلاب روکیں،دانیال عزیز

پشاور ((اے این این)مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز نے تحریک انصاف پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ، کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتیں تعطل کا شکار ہیں ، کرپشن عام ہے ، پولیس اصلاحات کے دعوے درست نہیں ، عمران خان صوبے میں جا کر کرپشن روکیں ۔ دانیال عزیز پی ٹی آئی حکومت کا محاسبہ کرنے پشاور جا پہنچے جہاں انھوں نے پریس کانفرنس میں سوالات کی بوچھاڑ ہر ضلع میں کنونشن کرنے کا اعلان کر دیا ۔ دانیال عزیز نے کے پی حکومت کو مخاطب کرکے پوچھا بتایا جائے درخت لگانے کے دعوے کہاں گئے ؟ ہزاروں میگاواٹ کے ہائیڈرل پراجیکٹ منظور کیے تھے وہ کیا ہوئے ؟ پولیس میں بہتری کے دعوے محض دعوے ہیں ، سپریم کورٹ نے اختیارات کو غیر قانونی قرار کیوں دیا ؟ دانیال عزیز نے کہا خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتیں تعطل کا شکار ہیں ، نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے ، غریبوں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ۔ دانیال عزیز نے کہا پی ٹی آئی ارکان کرپشن کا رونا رو رہے ہیں ، عمران خان خیبر پختونخوا میں کرپشن روکیں ۔ دانیال عزیز نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو آگاہ کریں گے ، ہر ضلع میں کنونشن کریں گے ۔ان الزامات پر صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ دانیال عزیز جھوٹ بول رہے ہیں ،ان کا روزہ ٹوٹ گیا ،اب پانی پی لیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں کوئی کرپشن نہیں ہو رہی اور ہماری پولیس مثالی ہے ۔

مزید : علاقائی