این اے 110 کا گمشدہ ریکارڈ مل گیا، چیف الیکشن کمیشن کا گمشدگی کے ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

این اے 110 کا گمشدہ ریکارڈ مل گیا، چیف الیکشن کمیشن کا گمشدگی کے ذمہ دار افسروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 کا گمشدہ انتخابی ریکارڈ مل گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریکارڈ گم ہونے کے ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق این اے110کاگمشدہ انتخابی ریکارڈ مل گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے ریکارڈ ملنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انتخابی مواد فرانزک آڈٹ کیلئے نادرا کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن افسران انتخابی ریکارڈ کے محافظ تھے اور اس کی گمشدگی کی ذمہ داری ڈی ای او اور ٹی او پر عائد ہوتی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرنے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 110 میں سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کامیابی حاصل کی تھی اور تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے ان کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -