سعودی نائب ولی عہد کی پینٹاگون میں امریکی ہم منصب سے ملاقات

سعودی نائب ولی عہد کی پینٹاگون میں امریکی ہم منصب سے ملاقات

جدہ (بیورورپورٹ) سعودی عرب کے نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پینٹاگون میں اپنے ہم منصب آشٹن کارٹر سے ملاقات کی اور ان سے سکیورٹی کے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم خطے میں روایتی اور داعش جیسے خطرے سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعلق بڑھائیں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ میں آج ایک حساس وقت میں ایک ایسے ملک میں ہوں جو سعودی عرب کا تحادی ہے۔ خطے میں ہمیں بہت سے خطرات ہیں۔ یہ چیلنجز پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں۔ ہم ان سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، سعودی نائب ولی عہد اپنے وفد کے ساتھ امریکی دورے پر ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے امریکی وزیر خارجہ، وزیر تجارت اور دوسرے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

ملاقات

مزید : علاقائی