اسماعیل ھنیہ نے سنی مسلک کے عرب اتحاد کی اسرائیل کی طرف سے حمایت کا کوئی تذکرہ نہیں کیا، حماس

اسماعیل ھنیہ نے سنی مسلک کے عرب اتحاد کی اسرائیل کی طرف سے حمایت کا کوئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (این این آئی) فلسطین میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے سنی مسلک کے عرب اتحاد کی اسرائیل کی طرف سے حمایت کا کوئی تذکرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا نے اسماعیل ھنیہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہیں بھی ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے یہ تاثر ابھرتا ہو کہ انہوں نے شام میں سنی عرب اتحاد کی اسرائیل کی طرف سے حمایت کی بات کی ہو۔
خیال رہے حال ہی میں میڈیا میں یہ اسماعیل ھنیہ کے نام منسوب یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ایسے لگتا ہے کہ اسرائیل سنی عرب اتحاد‘ کا حامی ہے۔اس کے رد عمل میں جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیاہے کہ اسماعیل ھنیہ کے نام منسوب بیان من گھڑت اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کی کارستانی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -