شہزادہ محمد بن سلمان اور اوباما کا خطے کے چیلینجز پر تبادلہ خیال

شہزادہ محمد بن سلمان اور اوباما کا خطے کے چیلینجز پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے دورے پر آںے والے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے وائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کو درپیش چیلنجز اور دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ شہزادہ محمد سلمان اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کو غیرمعمولی اہمیت دی گئی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات، دوطرفہ دوستی اور تعمیر وترقی کے شعبوں میں دو طرفہ شراکت دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے سعودی کے عرب کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور استحکام اور خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹںے کے لیے سعودی عرب کی بھرپور مدد جاری رکھی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -