بھارت میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارت میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور فسطائیت کیخلاف جمعرات کو نئی دہلی میں مختلف مسلم اور غیرمسلم تنظیموں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا.دہلی کے علاقے جنتر منتر پر ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے بعض انتہا پسند اور فسطائی ذہنیت رکھنے والے سخت گیر ہندو لیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے۔مظاہرے میں شریک لوگوں نے آر ایس ایس سے وابستہ سادھوی پراچی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کو مسلمانوں سے عاری ملک بنانے کا وقت آ گیا ہے۔ مظاہرین نے زور دے کر کہا کہ بھارت مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے جہاں کے آئین نے سب کو برابری کا حق دیا ہے اس لئے سماج اور معاشرے میں نفرت پیدا کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -