مقبوضہ کشمیر میں و ٹوٹی پھوٹی اور ناقص سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں و ٹوٹی پھوٹی اور ناقص سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں سرکاری سطح پر اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ وادی بھر میں ٹوٹی پھوٹی اور ناقص سڑکوں کی وجہ سے گزشتہ3برسوں کے دوران ریاست میں 18ہزار ٹریفک حادثات ہوئے ۔ان حادثات میں2900کے قریب لوگ لقمہ اجل بن گئے جبکہ25ہزار زخمی ہوئے۔مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے اس بات کاانکشاف کیا ہے کہ گزشتہ3برسوں کے دوران جموں کشمیر میں ٹریفک حادثات کے دوران انسانی جانوں کا زیاں ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ امور داخلہ نے کہا کہ 2013سے لیکر2015تک مجموی طور پر18ہزار166ٹریفک حادثات پیش آئے جس کے دوران2ہزار899افراد از جان جبکہ24ہزار856زخمی ہوئے۔قانون ساز کونسل میں پیش کئے گئے اعداد شمار میں کہا گیا کہ 2013میں 6ہزار 469سڑک حادثات میں990افرد ہلاک اور8ہزار681زخمی ہوئے جبکہ2014میں اگر چہ سڑک حادثات میں کمی آئی اور سال بھر ریاست میں مجموعی طور پر5ہزار861سڑک حادثات ہی پیش آئے تاہم مرنے والوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور992لوگوں کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ8ہزار43لوگ مضروب ہوئے۔ادھر سال گزشتہ5ہزار836سڑک کے حادثات پیش آئے جس کے دوران917افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ8ہزار132زخمی ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -