سنگاپور کی نان آئل برآمدات میں مئی کے دوران 11.6 فیصد اضافہ

سنگاپور کی نان آئل برآمدات میں مئی کے دوران 11.6 فیصد اضافہ

سنگاپور (اے پی پی) سنگاپور کی نان آئل برآمدات میں رواں سال مئی کے دوران 11.6 فیصد اضافہ ہوا۔ سنگاپور میں تجارت کے فروغ کے ادارے انٹرنیشنل انٹرپرائز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی کے دوران پہلے سے تیار شدہ عمارتوں، فارماسیوٹیکل اور سونے کی برآمدات میں اضافے کے باعث نان آئل برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.6 فیصد زائد رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین اقتصادیات نے متنبہ کیا ہے کہ سنگاپور کی برآمدات میں اضافے کو اقتصادی بحالی نہیں کہا جا سکتا۔ سی آئی ایم بی پرائیویٹ بینکنگ کے ماہر اقتصادیات سانگ سینگ وون نے کہا کہ سونے کی عالمی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور تائیوان اور بھارت کو برآمدات میں اضافے کے باعث سونے کی تجارت میں اضافے میں مدد ملی۔آئی ای سنگاپور کے مطابق مئی کے دوران فارماسیوٹیکل اور پیٹروکیمیکل سمیت نان الیکٹرونکس کی شپ منٹس میں 19 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اپریل میں نان الیکٹرونکس کی شپ منٹس میں 8.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : کامرس