چینی خاندان اقتصادی صورتحال کے بارے میں پرامید

چینی خاندان اقتصادی صورتحال کے بارے میں پرامید

بیجنگ(آن لائن) چینی خاندان اپنی اقتصادی صورتحال کے بارے میں خاصے پر امید نظر آتے ہیں۔ہر دوسرے مہینے شائع ہونیوالے ایک سروے کے مطابق مارچ کی نسبت انڈیکس میں 7پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ، یہ سروے مختلف خاندانوں کی اقتصادی حالت ، آمدنی اور سرمایہ کاری کو مد نظر رکھ کر ٹھوس رائے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ، حکومت کی پیداوار دوست پالیسیوں نے عوام کو پر امید بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اب انہیں پہلے سے زیادہ آمدنی حاصل ہونے لگی ہے اور روزگار کے زیادہ مواقع مل رہے ہیں جبکہ ملکی معیشت پر بھی دباؤ کم ہو گیا ہے ، چینی خاندان یہ محسوس کرنے لگے ہیں ان کی گھریلو زندگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے ، آمدنی میں اضافہ جو مارچ میں 139پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا اپریل میں 147تک پہنچ گیا۔

یہ سروے 1850خاندانوں پر کیا گیا ہے جن کی سالانہ ٹیکس آمدنی 15750امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ۔

مزید : کامرس